انڈس موٹرز اور لکی سیمنٹ کا ڈیجیٹل تبدیلیوں میں اپنی قیادت کا اظہار

انڈس موٹرز اور لکی سیمنٹ کا ڈیجیٹل تبدیلیوں میں اپنی قیادت کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی تنظیمیں رئیل ٹائم بگ ڈیٹا کے تجزیہ کو استعمال میں لاتے ہوئے ڈیجیٹل بزنس کی اختراع کو تیزی کے ساتھ ڈھال رہی ہیں۔ اس بات کا اعلان عالمی ڈیجیٹل تبدیلیوں کو فعال کرنے والے ادارے ’’ایس اے پی‘‘ نے آج کیا۔ ایس اے پی پاکستان کے کنٹری منیجر ثاقب احمد نے ایس اے پی S/4HANA کے انوویشن ڈے جس میں SAP S/4HANA رئیل ٹائم بزنس سوٹ کی نمائش کی گئی، کے موقع پر کہا کہ پاکستانی اداروں کو ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا چاہئے، بورڈ رومز رئیل ٹائم بگ ڈیٹا تجزیات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ جدید کاروباری حکمت عملی اور اعلیٰ درجے کی فیصلے سازی کو کھولا جا سکے اور کاروباری پختگی کی دوڑ میں شامل ہوا جا سکے۔ شرکا نے فنانس، مصنوعات کی منصوبہ بندی، کسٹمر سیلز و تکمیل اور خریداری سمیت SAP S/4HANA پر چلنے والی کاروباری بزنس ایپلی کیشنز کا تجربہ حاصل کیا۔ ایس اے پی S/4HANA گھر یا پبلک، پرائیویٹ یا ہائی برڈ کلاؤڈز پر چل سکتی ہے۔ خاص طور پر C-Suite ایگزیکٹوز ایس اے پی کے ڈیجیٹل بورڈ روم سے متاثر ہوئے جو رئیل ٹائم متعلقہ معلومات اور ایڈہاک تجزیہ فراہم کر سکتی ہے۔ ثاقب احمد نے کہا کہ جب پاکستانی سی ای اوز کو نئی منڈیوں میں داخل ہونے اور صارفین کو مشغول کرنے کی ضرورت ہو تو ایس اے پی S/4HANA ترقی کے لئے ڈیجیٹل کور ہے۔ ثاقب خان نے کہا کہ بگ ڈیٹا تجزیات اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ایجادات نئے ڈیجیٹل کاروباری ماڈلز کی فراہمی کیلئے پاکستانی اداروں کے لئے ناگزیر ہیں۔