چائنہ کٹنگ کیس ،طاہر جمیل کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لائنز ایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی طاہر جمیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں میں چائنا کٹنگ کے معالے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر طاہر جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پروجیکٹ ڈائریکٹر طاہر جمیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ریماکس میں عدالت نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت نہیں دے سکتے۔ پراسیکیوٹر نیب الطاف خان کے مطابق ملزم پر دیگر کے ساتھ مل کر لائنز ایریا میں ہزار گز کے پلاٹ کی چائنا کٹنگ کرکے فروخت کا الزام ہے۔ ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روہے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان پر پروجیکٹ میں 227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔ دیگر ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر شامل ہیں۔ملزمان پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے۔ مفرور ملزمان چنوں ماموں و دیگر پہلے ہی اشتہاری قرار دئیے جاچکے ہیں۔ ملزم طاہر جمیل کی پہلے بھی 3 بار درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔
