نا اہلی کی تلوار لٹکی رہی تو شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے، پرویز رشید
اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نا اہلی کی تلوار لٹکی رہی تو شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ نواز شریف کے بعد شہباز شریف ہی سینئر پارٹی لیڈر ہیں۔ اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف بخار کیوں ہے۔ سب جانتے ہیں عمران خان انتخابات سے ہمیشہ گھبرائے ہیں۔ عمران خان سیاست میں اکیلے کھیلنا چاہتے ہیں مگر سیاست میں ایسے نیہں ہوتا۔ نواز شریف اسلام آباد میں وکلاء سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ نواز شریف کی کوئی اور ملاقات شیڈول نہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ سیاسی مجاذمیں مائنس ون نہیں ہوتا۔
پرویز رشید
