فیصل آباد،منشیات کے 200سے زائد اڈے قائم،پولیس اور اے اینایف خاموش
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قوم کی رگوں میں زہر بھرنے والے سرگرم ہیں اور فیصل آباد میں دھڑلے سے منشیات فروشی کا دھندہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق زہر خریدنے کیلئے ایسے دھکم پیل ہو رہی ہے جیسے کھانا بٹ رہا ہو۔ منشیات بیچنے والوں کو کوئی خوف ہے نہ ہی خریداروں کو۔شہر اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں ایسے 200 سے زائد اڈے شہریوں میں موت بانٹنے میں مصروف ہیں۔ منشیات فروشوں کو سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ اینٹی نارکوٹکس اور متعلقہ حکام کی پراسرار خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے۔
منشیات فروشی کے اڈے
