بوریوالا‘ دوبارہ گنتی ‘ وارڈ نمبر 33 میں پی ٹی آئی کونسلر شہباز بھٹی کی کامیابی برقرار

بوریوالا‘ دوبارہ گنتی ‘ وارڈ نمبر 33 میں پی ٹی آئی کونسلر شہباز بھٹی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا(تحصیل رپورٹر) بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی بورے والا کے وارڈ نمبر33سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کونسلر شہباز حسین باجا بھٹی کی 9ووٹوں سے کامیابی کو اْنکے مدمقابل (ن)لیگی امیدوار زاہد غفور گجر نے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی جس پر گذشتہ دنوں الیکشن ٹریبونل ملتان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا تھا آج سابق (ر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان زاہد اقبال کی نگرانی میں مقامی ریٹرننگ آفیسر چوہدری عابد رشید نے دونوں امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کروائی جس میں نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے کونسلر شہباز حسین باجا بھٹی ایک مرتبہ پھر9ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جبکہ اْنکے دو ووٹ مسترد ہوئے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر بلدیہ غلام مصطفےٰ بھٹی،کونسلرز جاوید اقبال قادری،شہزاد احمد بٹ اور سابق چیئرمین انٹی کرپشن کمیٹی سردار نعیم احمد بھٹی بھی موجود تھے۔