خودکشی کی کوشش کرنیوالا سب انسپکٹر نشتر ہسپتال انتظامیہ کو بتائے بغیر غائب

خودکشی کی کوشش کرنیوالا سب انسپکٹر نشتر ہسپتال انتظامیہ کو بتائے بغیر غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں زیر علاج اقدام خودکشی کرنے والا سب انسپکٹر انتظامیہ کو بغیر بتائے چلا گیا ہے،جس کا علاج وارڈ نمبر12میں جاری تھا واضع رہے نوید اقبال سب انسپکٹر نے(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

منگل کے روز نوکری سے برخاست ہونے خواب آور گولیاں کی زیادہ مقداراستعمال کرنے پر حالت غیر ہونے کی وجہ سے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ایمرجنسی وارڈ میں ابتدائی طبی سہولیات دینے کے بعد وارڈ نمبر12میں شفٹ کردیا گیا لیکن منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے کے قریب سب انسپکٹر نوید اقبال مذکورہ ہسپتال کی انتظامیہ کو بغیر بتائے چلا گیا جسکی اطلاع متعلقہ چوکی کو کردی گئی ہے۔