2 سے زائد پمرا لائسنس کا اجراء اپنوں کو نوازنے کی کوشش ہے ،منصور احمد
ملتان(خصوصی رپورٹر)ورلڈ میڈیا کیبل نیٹ ورک میانچنوں کے کیبل آپریٹر منصور احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پمرا (بقیہ نمبر58صفحہ7پر )
اتھارٹی نے 2011 ء میں 86ویں میٹنگ میں پالیسی بناتے وقت یہ فیصلہ کیا تھا کہ کسی بھی دیہی علاقے میں پمرا دو سے زائد لائسنس جاری نہیں کرے گا ،مگر جی ایم لائسنسنگ پمرا نے من پسند لوگوں کو نوازنے کے لئے یکم اگست 2017ء کو بد نیتی پر مبنی سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق دو سے زائد لائسنس دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،جبکہ اس سرکلر کو پوشیدہ رکھنے کی بھی کوشش کی گئی ،اس عمل سے کیبل آپریٹرز کے مابین تصادم کا خطرہ ہے ،لہذا پمرا حکام سے درخواست ہے کہ ضابطہ کے مطابق لائسنس جاری کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔
