منشیات کے 2 مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں سمیت 9 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بطورگواہ پیش نہیں کرنے (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )
پر9 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ مخدوم رشیدمیں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام فلک شیرمیں پیش نہیں ہونے پرہیڈکانسٹیبلوں انعام الحق ،کانسٹیبلوں محمدصادق ،ساجدبشیراورمظہر حسین کو 9 نومبراورتھانہ جلیل آبادمیں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام محمداکرم میں پیش نہیں ہونے پرسب انسپکٹروں طالب حسین اورمعشوق حسین،کانسٹیبلوں محمدرضااورآصف علی کو 10 نومبرکو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔
