معتمرین کی بائیومیٹرک تصدیق، اعتماد نامی کمپنی کی ملتان آفس میں لوٹ مار

معتمرین کی بائیومیٹرک تصدیق، اعتماد نامی کمپنی کی ملتان آفس میں لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستانی معتمرین کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے مقررہ اعتماد نامی کمپنی نے لاہور کے بعد ملتان آفس میں بھی معتمرین کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردئیے ہیں ملتان آفس میں معتمرین سے مقررہ فیس600روپے کی بجائے1800روپے وصول کیے جارہے ہیں جس پر عمرہ زائرین نے شدید احتجاج کیا ہے۔اعتماد نامی کمپنی کے ذمہ داران کی جانب سے1800روپے وصولی پر اختلاف کرنے پر عملہ کا معتمرین کو دوٹوک جواب دیا کہ اگر مقررہ فیس پر بائیو میٹرک کرانا ہے تو لاہور جاکر کروائیں جبکہ دوسیر طرف ارجنٹ کی آڑ میں لاہور میں معتمرین سے ایجنٹ مافیا2500روپے وصول کررہا ہے اور یہ طرف تماشہ اعتماد نامی کمپنی اور ایجنٹ مافیا کی ملی بھگت سے ہورہا ہے اس صورتحال میں معتمرین کی حالت برگر جیسی ہوکر رہ گئی ہے عمرہ زائرین کے مطابق ایک مذہبی فریضہ کی آڑ میں نئے نئے قوانین کے نفاذ سے نہ صرف معتمرین کیلئے مشکلات کا اضافہ کیا جارہا ہے بلکہ ان کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے نئے نئے ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اس گھمبیر ایشو پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عمرہ زائرین کے مسائل حل کرنے کی بجائے غیر ذمہ دارانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے جوکہ عمرہ زائرین کیلئے باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عمرہ زائرین کو دبئی کی اعتماد نامی کمپنی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور اس کمپنی کی جانب سے بائیو میٹرک کی مقررہ فیس سے تین گنا فیس وصولی پر حکومت کی خاموشی نے بہت سے سوال اٹھا دئیے ہیں کہ اس لوٹ مار میں حکومتی وزراء بھی حصہ دار ہیں۔
اعتماد کمپنی لوٹ مار