نیب کی ٹیم نے نوازشریف کو سمن کی تعمیل کرادی،سابق وزیراعظم کی کل عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی

نیب کی ٹیم نے نوازشریف کو سمن کی تعمیل کرادی،سابق وزیراعظم کی کل عدالت میں ...
نیب کی ٹیم نے نوازشریف کو سمن کی تعمیل کرادی،سابق وزیراعظم کی کل عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کی ٹیم نے نوازشریف کو سمن کی تعمیل کرا دی،سابق وزیراعظم نے کل احتساب عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی،تفصیلات کے مطابق نیب کی 2 رکنی ٹیم سمن کی تعمیل کرانے کیلئے پنجاب ہاﺅس پہنچی اور سابق وزیراعظم کا بیان ریکارڈ کیا۔اس موقع پر نیب ٹیم نے استفسار کیا کہ آپ 26 اکتوبر کو احتساب عدالت میں کیوں پیش نہ ہو سکے؟۔
اس پر نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھا،اہلیہ کی طبیعت ناساز ہے تیمارداری کیلئے لندن جانا پڑا۔

مزید پڑھیں:۔'ن لیگ والوں نے پوچھا نواز کا مسئلہ کیسے حل کریں؟ مشورہ دیا پی ایس پی میں چلے جائیں

مزید :

قومی -اہم خبریں -