کوڑے دان میں پھینکا گیا نومولود جھلس کر جاں بحق

کوڑے دان میں پھینکا گیا نومولود جھلس کر جاں بحق
کوڑے دان میں پھینکا گیا نومولود جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کینال روڈ پر ایک نومولود بچے کو نامعلوم افراد کوڑا دان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ کوڑا دان کو آگ لگانے سے بچہ بری طرح جھلس گیا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ چند روز کے دوران ایک چھٹا نومولود بچہ گرا ملا ہے اس سے قبل ایک بچہ کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے بازیاب ہوا تھا ایک بچہ کسی طرح جاں بحق ہو گیا تھا، ایک بچے کو ایک شہری کی طرف سے گود لے لیا گیا تھا اور دو بچے پولیس کی اطلاع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے اپنی تحویل میں لئے تھے۔ تاہم گزشتہ روز بھی کینال روڈ پر نامعلوم افراد نومولود بچے کو کوڑا دان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں کسی شخص نے کوڑے دان کو آگ لگا دی۔ آگ نے سسکتے نومولود کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نومولود بچہ کیونکہ کپڑے میں لپیٹ کر پھینکا گیا تھا اس لئے کوڑے کو لگائی جانے والی آگ سے نومولود کے بازو، آنکھیں، سر اور ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

فیصل آباد -