بحیرہ عرب: پاکستانی ماہی گیروں پر بھارتی فوج کا حملہ،ا یک کو کشتی سمیت لے گئے
کراچی (این این آئی) بحیرہ عرب میں مچھلی کا شکار کرنے والے پاکستانی ماہی گیروں پر بھارتی سکیورٹی فورس نے حملہ کردیا۔ اہلکار ایک ماہی گیر کو کشتی سمیت لے گئے جبکہ دیگر ماہی گیروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ تحصیل جاتی کے گہرے سمندر میں پاکستانی حدود سرکریک کے علاقے سے ماہی گیر سراج ولد ابراہیم ملاح کو گرفتار کرکے کشتی اور مچھلی لے گئے۔ سراج کا تعلق جاتی کے گاﺅں زیرو پوائنٹ سے ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 6ستمبر کو بھی اسی گاﺅں کے 5 ماہی گیروں عابد، منظور، امام علی، یوسف اور سجاد کو بھارتی سکیورٹی فورسز پکڑ کر لے گئی تھی جو ابھی آزاد نہیں ہوئے۔
