تمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا،جس نے ملک کو سی پیک دیا ہواسے بھاگنے کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب

تمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا،جس نے ملک کو سی پیک دیا ...
تمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا،جس نے ملک کو سی پیک دیا ہواسے بھاگنے کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا،بہت زور لگایا گیامگر ثبوت سامنے نہیں لا سکے اورنوازشریف کو اقامے پرنااہل کر دیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ جس وزیراعظم نے ملک کو سی پیک دیا اسے بھاگنے کی ضرورت نہیں، جس نے پاکستان کے لوگوں کی خدمت کی اس کا نام نوازشریف ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جس کے دل میں چور ہو وہ اداروں کو گالی دیتے ہیں اوراداروں سے بھاگتے ہیں ،عمران خان صاحب پاکستان کے عوام پروٹوکول اور سیکیورٹی میں فرق سمجھتے ہیں،آپ یہ فرق نہیں سمجھیں گے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ پاکستان میں احتساب کی روایت وہ خود شروع کریں گے، جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہو اورپاکستان کو ترقی دی ہواس کو احتساب سے بھاگنے کی ضرورت نہیں ۔

مزید پڑھیں:۔اقتدار سے باہر رکھنا کسی کے بس میں نہیں،2018 میں ن لیگ دوبارہ اقتدار میں آئے گی،مریم نواز

مزید :

قومی -اہم خبریں -