آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس،ملک کی موجودہ صورتحال پر غور:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
زرداری ،نواز مفاہمت کے لئے متعدد کوششیں کیں ، ناکام رہا: خواجہ آصف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس میں شامل شرکا اس بات پر متفق تھے کہ مسلح افواج قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ملک میں جاری انسداددہشت گردی آپریشنزکی پیشرفت کابھی جائزہ لیاگیا،کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال کے ساتھ افغان اورامریکی حکام کے سا تھ حالیہ ملاقات کے بعدسیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ،جبکہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں پر توجہ بڑھانے پر زور دیا گیا۔
