’میں اس بات کو یقینی بناﺅں گی کہ جب میری بیٹی کسی مرد سے تعلق قائم کرے تو اس سے پہلے۔۔۔‘ فریال مخدوم نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عامر خان کو بھی شرم آجائے گی

’میں اس بات کو یقینی بناﺅں گی کہ جب میری بیٹی کسی مرد سے تعلق قائم کرے تو اس ...
’میں اس بات کو یقینی بناﺅں گی کہ جب میری بیٹی کسی مرد سے تعلق قائم کرے تو اس سے پہلے۔۔۔‘ فریال مخدوم نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عامر خان کو بھی شرم آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ پہلے برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہی دنوں فریال مخدوم کی طرف سے سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بات کی جاتی رہی لیکن پھر وہ خاموش ہو گئیں۔ طویل عرصے بعد گزشتہ روز انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے اور اپنی بیٹی کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر عامر خان کو بھی شرم آ جائے گی۔فریال مخدوم نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں اس بات کو یقینی بناﺅں گی کہ میری بیٹی بڑی ہو کر جب کسی مرد سے تعلق قائم کرے تو وہ اس سے پہلے خود اتنی مضبوط اور طاقتور ہو کہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو۔عامر کے ساتھ میرے تعلق میں جو سخت وقت میں نے دیکھااس سے مجھے یہی سبق ملا ہے کہ پہلے عورت کو خود کو مضبوط کرنا چاہیے اور پھر کسی مرد سے رشتہ بنانا چاہیے۔چنانچہ میں اپنی بیٹی کو سکھاﺅں گی کہ وہ کسی مرد کو ملنے سے پہلے خود کو مالی طور پر خودمختار بنائے۔“

کیٹ واک کرتی 14 سالہ روسی ماڈل لڑکی کی اچانک موت، لیکن جاتے جاتے اپنی ماں سے ایسی بات کہہ گئی کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
فریال کا کہنا تھا کہ ”زندگی میں ہر کسی کو انتہائی کٹھن وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے وقت میں احساس ہوتا ہے کہ آپ اکیلے ہی دنیا میں آئے ہو اور اکیلے ہی یہاں سے جانا ہے۔ اس زندگی میں بھی ہمیں اپنی مصیبتیں خود ہی جھیلنی پڑتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنی بیٹی کی تعلیم پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہوں اور یہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں اسے آزاد اور طاقتور بنانا چاہتی ہوں تاکہ وہ دوسری مسلمان لڑکیوں کے لیے مثال بنے۔ بعض مخصوص مذاہب اور ثقافتوں میں خواتین کا مردوں پر انحصار ان کی ضرورت ہوتا ہے لیکن میرے خیال میں خواتین کا خود مضبوط ہونا بہت اہم ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -