بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی 98برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی 98برس کی عمر میں ...
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی 98برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ  کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا 98برس کی عمر میں میں انتقال کر گئیں ہیں،انہوں نے سوگوران میں ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی اکلوتی صاحبزادی   دینا واڈیا طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئیں ،وہ کافی عرصہ سے علیل اور نیویارک میں زیر علاج رہنے کے ساتھ  امریکہ میں ہی مقیم تھیں ۔دینا واڈیا 15اگست 1919میں لندن میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے 2004میں کراچی کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے مزار قائدؒ  پر حاضری بھی دی تھی ۔

دینا واڈیا پارسی کاروباری شخصیت نیوائل واڈیا سے شادی کے بعد کچھ عرصہ ہندوستان میں رہیں اور اس کے بعد برطانیہ چلی گئیں،اور وہ پاکستان اس وقت آئیں جب قائد اعظم محمد علی جناح کا انتقال ہوا۔دینا واڈیا کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -