قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا جب 2004میں دورہ پاکستان پر آئیں تو انہیں کونسی چیز سب سے زیادہ پسند آئی جو پاکستان نے انہیں بعد بطور تحفہ بھجوا دی تھی ؟جانئے

قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا جب 2004میں دورہ پاکستان پر آئیں تو انہیں کونسی ...
قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا جب 2004میں دورہ پاکستان پر آئیں تو انہیں کونسی چیز سب سے زیادہ پسند آئی جو پاکستان نے انہیں بعد بطور تحفہ بھجوا دی تھی ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا 98برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں اور انہوں نے پاکستان کا دوسرا اور اپنی زندگی کا آخری دورہ 2004میں کیا تھا جس دوران انہوں نے اپنے والد کے مزار پر حاضری بھی دی ۔
تفصیلات کے مطابق دینا واڈیا نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر قائدا عظم محمد علی جناح کی تین تصاویر پسند کیں ،جن کی نقول انہیں جلد ہی بھجوا دی گئیں ،یہ تصاویر انہیں اپنے والد کی یاد دلاتی رہی ہوں گی کہ یہ ان کے خواب پاکستان سے انہیں ملی ہیں ۔دینا واڈیا نے قائدکی شیروانی بھی دیکھی اور کہا کہ وہ اس کے درزی کو جانتی تھیں۔ واقفیت کا یہ اظہار گزرے، بیتے دنوں کی یاد کا عکس ہے جو ہمیشہ دینا کے ساتھ رہا ہوگا، رہتا ہوگا۔
وہ باپ کی زندگی میں ان سے الگ ہوئیں اور تقریباً ساٹھ سال بعد ان کے مزار پر حاضر ہوئیں۔ ان کی جذباتی کیفیت کا صرف اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے اسے محسوس ہی کیا جاسکتا ہے دیکھا نہیں جاسکا۔باپ کی محبت انہیں فلیگ اسٹاف ہاو¿س لئے گئی جہاں انہوں نے قائداعظم کے نوادرات دیکھے، وہ موہٹا پیلس گئیں جہاں کبھی ان کی پھوپھی محترمہ فاطمہ جناح رہتی تھیں اور وہ وزیر مینشن گئیں جہاں ان کے والد پیدا ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -