یہ عدالتوں کی آزادی پر حملہ ہے ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،حافظ سعید اور صاف پانی کمپنی کیس دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے پر برہم

یہ عدالتوں کی آزادی پر حملہ ہے ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،حافظ سعید اور صاف ...
یہ عدالتوں کی آزادی پر حملہ ہے ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،حافظ سعید اور صاف پانی کمپنی کیس دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے حافظ محمد سعید نظر بندی کیس اورپنجاب صاف پانی کمپنی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف دائر درخواست عدالت عالیہ کے دوسرے بنچوں کو منتقل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ چیف جسٹس کو کسی بھی جج کا عدالتی کام کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا اختیار نہیں ہے، یہ عدالتوں کی آزادی پر حملہ ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے حافظ سعید کی نظربندی کیس کی سماعت شروع کی تو فاضل جج نے حافظ سعید کے وکیل اور معروف قانون دان اے کے ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایسے کسی کیس کو دوسری عدالت منتقل کیا جا سکتا ہے جس پر پہلی عدالت آدھی سے زائد سماعت مکمل کر چکی ہو جس پر اے کے ڈوگر نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، جس پر فاضل جج نے کہا کہ صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست کو پنجاب حکومت نے ٹرانسفر کروا لیا ہے، اب یہ کیس دوسرے جج سنیں گے، اسی لئے اس کیس کی پیشی فہرست بھی جاری نہیں کی گئی، فاضل جج نے کیس ٹرانسفر کئے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ کے کسی جج کے پاس زیر سماعت مقدمے کو کسی دوسری عدالت میں لگایا جا سکتا ہے جس پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ زیر التوا مقدمے کو کسی دوسرے بنچ میں ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا تاہم چیف جسٹس کے پاس یہ اختیار ہے کہ ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی ہدایت بھی دے سکتے ہیں اور یہ مقدمات کسی دوسری عدالت میں منتقل کر سکتے ہیں ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مزیدریمارکس دیئے کہ کیونکہ یہ حکومت کا کیس تھا اسی لئے میری عدالت سے ٹرانسفر کر دیا گیا ، ایسے ماحول میں عدالت آزادی سے کیسے کام کرسکتی ہے؟ عدالتی امور میں مداخلت افسوسناک ہے ،پنجاب صاف پانی کمپنی کے خلاف درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے حکومت پنجاب کی تمام کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر چکے تھے تاہم ان تمام 56کمپنیوں کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست کے بعد چیف جسٹس نے یہ تمام مقدمات سماعت کے لئے جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیئے تھے ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے حافظ سعید نظر بندی کیس اور صاف پانی کمپنی کیس کی دوسری عدالتوں میں منتقلی کے حوالے سے ریمارکس دیئے کہ وہ اپنے تفصیلی فیصلے میں کیس ٹرانسفر کرنے کے معاملہ پر آئینی کی روشنی میں آبزرویشنز بھی دیں گے ۔

مزید :

لاہور -