افغان صوبے میں غیرملکی جیٹ طیاروں کی بمباری،کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صوبے پکتیکا میں غیر ملکی جیٹ طیاروں کی بمباری سے کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈراختر محمد ہلاک ہوگیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہلاک دہشت گرداختر محمد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا.
