دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی ، شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں:ترجمان موٹر وے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پردھندکی وجہ سے حد نگاہ میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ایف بی آر نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا
ترجمان موٹروے کے مطابق ساہیوال سے خانیوال اورملتان تک حدنگاہ صفرسے20میٹرتک ہے،جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک حدنگاہ صفرسے60میٹرتک ہے۔کالاشاہ کاکوسے کو ٹ مومن تک حدنگاہ50سے100میٹرتک ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سفرکے د وران فوگ لائٹس کااستعمال کیاجائے،مشکل صورتحال میں شہری ہیلپ لائن130پررابطہ کریں
