Cheetay.pk کی 1.1 ملین ڈالر سیریز میں کامیابی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) Cheetay.pk نے 1.1 ملین ڈالر سیریز اے ون راؤنڈ کامیابی سے حاصل کرلیا ہے۔ اس سے 2015ء سے افتتاح کے بعد سے اب تک امریکہ میں نمایاں سرمایہ کاروں سے 2 ملین ڈالر کے قریب کُل سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ ہوگا۔ یہ کمپنی ممتاز ٹیک احمد خان کی سربراہی میں کام کر رہی ہے جو Daraz.pk اور Kaymu.pk جیسے ای تجارت کے منصوبوں کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ Cheetay.pk کے اس موجودہ منصوبے پر سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اس اہم سنگ میل کے حصول سے ان کی صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میں ای۔تجارت میں بہت اہم مقام حاصل کر چکی ہے۔ Cheetay.pk میں غیر معمولی صلاحیت کے افراد کام کر رہے ہیں، ان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر شان لین ما اور نیویارک سے ای تجارت کے شریک بانی زولہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈنگ رجسٹری، کی زولہ، ہیومر ون بلیڈ وینچرز کے پارٹنر لارس لیکی جو سیلی کان ویلی میں سب سے پرانی وینچر کیپیٹل کے مالک ہیں، عربی سافٹ کے سی ای او اور شریک بانی یاسر بشیر، سن لے کیپیٹل مینجمنٹ بوسٹن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد انجر والا اور جوہو کیپیٹل نیویارک کی سابق ڈائریکٹر لینا بھٹہ شامل ہیں۔
