آج وزیراعظم سے ملاقات کر کے اہم فیصلے کریں گے :نور الحق قادری

آج وزیراعظم سے ملاقات کر کے اہم فیصلے کریں گے :نور الحق قادری
آج وزیراعظم سے ملاقات کر کے اہم فیصلے کریں گے :نور الحق قادری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علما کرام کو زیب نہیں دیتا ہے،وزیراعظم سے آج ملاقات ہوگی جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کورہبر کمیٹی کے معاہدے پر قائم رہنے کے لیے قائل کریں گے، کوشش ہے ایسی صورت حال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے۔

نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے تو ہمارے بھی قابو میں نہ ہوں گے، نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہوگی۔حکومتی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ کوشش ہوگی رہبر کمیٹی کی وساطت سے مولانا تک رسائی حاصل کریں، عوام کے دینی اور روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے۔

مزید : قومی


loading...