بھارتی فوج کے جنرل کو غیر اخلاقی حرکت پر کورٹ مارشل کا سامنا

بھارتی فوج کے جنرل کو غیر اخلاقی حرکت پر کورٹ مارشل کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی آرمی جنرل کو غیر اخلاقی حرکت پر کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑیگا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی افسر اخلاقی پستی سے بھی گرتے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیڈٹ لڑکی کو قابل اعتراض ویڈیو کلپس روانہ کرنے پر اب ایک بھارتی آرمی جنرل کو کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متعلقہ آرمی جنرل کیڈٹس لڑکیوں کی تربیت کرتا تھا۔ اور اسی دوران اس نے ایک لڑکی کو تواتر کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو کلپس موبائل پر سینڈ کیے۔ کیڈٹ لڑکی کچھ عرصے تو خاموش رہی لیکن جب ویڈیو کلپس کی تعداد بڑھتی گئی تو اس نے سینئر حکام سے شکایت کر دی تحقیقات میں بھارتی آرمی جنرل قصور وار ٹھہرا جس کے نتیجے میں وہ اب کورٹ مارشل کاسامنا کرے گا۔
بھارتی جنرل/کورٹ مارشل