تھانہ اور مضافات میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم سرد ہونے لگا

  تھانہ اور مضافات میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم سرد ہونے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ اور مضافات میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم سرد ہونے لگا۔ لوگوں نے چادر، گرم کپڑے اور سویٹرز پہن لئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے کی موسمی حالات کے بالکل عین مطابق نومبر کے پہلے دن پر موسم سرما کی پہلی بارش نے ضلع مالا کنڈ کے گاؤں تھانہ اور گرد و نواح میں برسنے لگی۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام اور شانگلہ میں پچھلے ہفتے ہونے والی بارش کے دوران برف باری اور مقامی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی تھی تاہم نومبر کے پہلی تاریخ پر ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور لوگوں نے صندوق او رالماریاں کھول کر گرم کپڑے، سویٹرز اور گرم چادر نکال کرپہننا شروع کردیا۔ تاہم دھان (چاول) کی فصل سنھبالنے والے زمیندار بارش سے مشقت میں پڑنے لگے۔ دوسری طرف کنووں میں پانی کی سطح نیچے چلے جانے پرعام لوگوں نے بارش پر سکھ کا سان لیکر نعمت خداوندی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔