جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ایک ملزم گرفتار

  جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ایک ملزم گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور تھانہ حیات آباد نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکر لیا،گرفتارملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت ضلع خیبر سے پشاور کے راستے جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،جس پر ایس ایچ اوتھانہ حیات آباد احسان اللہ نے فیز 3چوک میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم عبدالکریم ولد اصغر خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے جعلی کرنسی بھی برآمد کر لی،ملزم نے جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کا عتراف کرلیا جس کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...