اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زرعیہ پشاور کے زیر اہتمام کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تصویری نمائش

  اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زرعیہ پشاور کے زیر اہتمام کشمیریوں کیساتھ اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زرعیہ پشاور کے زیر اہتمام کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تصویریں نمائش کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں ناظم کیمپس اول شیر خان,ناظم جامعہ شفیق الرحمن, ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد الیاس,ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر اسفندیار,ڈاکٹر عمران,ڈاکٹر جاوید بنگش,اساتذہ کرام,کلاس فورز اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا مقصد تصویروں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا تھے اس موقع پر شرکاء نے کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد 87 دن سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاون ہے اور ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں تمام ذرائع مواصلات کو منقطع کررکھا ہے جسکی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور جبکہ سینکڑوں جوان اور کشمیری رہنما ہندوستانی حکومت کی قید میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی موجود جارحیت کی مذمت میں دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جن میں مختلف طریقوں سے ہندوستانی حکومت کی جارحیت کی مذمت اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔