چمکنی اور بدھائی کے علاقوں سے سپیڈ بریکرز کا خاتمہ

چمکنی اور بدھائی کے علاقوں سے سپیڈ بریکرز کا خاتمہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کاروائی کر تے ہوئے چمکنی اور بدھائی کے علاقوں سے سپیڈ بریکرز کو ہٹا دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹاؤن ٹو مِنٰی ظاہر نے ٹاؤن ٹو کے ٹا ؤن ریگولیشن آفیسر انور سادات کے ہمراہ چمکنی اور بدھائی کے علاقوں میں 52سے زائد سپیڈ بریکرزکو بھاری مشینری سے ہٹا دیا۔ عوام کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان سپیڈ بریکرز کی وجہ سے اکثر گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں اورکئی مقامات پر ایکسیڈنٹ بھی ہوئے ہیں۔موقع پر موجود عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو کافی سراہا اور داد دی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق پشاور میں پشاور میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انھوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں سپیڈ بریکرز کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے اور دوبارہ سپیڈ بریکرز بنانے والوں کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...