ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،محمد فائق شاہ

ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،محمد فائق شاہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے بانی و چیئرمین محمد فائق شاہ نے ٹرین حادثے پر نہایت دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور زخمیوں کوجلد صحت یاب کرے۔ایک معمولی سی غفلت سے کس قدر قیمتی جانوں کا ضیاع ہو گیاہے۔اس حادثے کی ذمہ دار ٹرین انتظامیہ اور مسافر دونوں ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے مناسب چیکنگ کا نظام ہونا چاہیے جس میں ایسی اشیا پر پابندی ہو اور مسافروں کو چاہیے کہ سفر کے سامان کے ساتھ ایسی چیزوں کو نہ لائیں جو کسی حادثے کا سبب بنیں۔ علاوہ ازیں محمد فائق شاہ کا کہنا تھا کہ جب ہوائی جہاز میں گیس سلنڈر نہیں لے جایا جاسکتا تو ٹرین میں گیس کے سلنڈر لیجانے کی اجازت کیوں دی گئی۔ یہ سراسر انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنائے۔ سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اوراس سلسلے سی سی ٹی کیمرہ جیسی سہولتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،تاکہ مسقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العالمین ٹرین کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کا جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔ محمد فائق شاہ کا کہناتھا کہ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ متاثرین کے علاج معالجے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کرے اورجاں بحق افراد کے لواحقین کی معاونت کے لیے خطیر رقم کا اعلان کرے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...