سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹر ویوز کا آغاز

      سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹر ویوز کا آغاز

  



پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاورنے صو بے کے تمام پبلک سیکٹر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں سیشن 2019-20 میں داخلوں کے سلسلے میں انٹرویوزاور طلباء وطالبات کی میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر پلیسمنٹ کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے اوپن میرٹ نشستوں کے پہلے دس ٹاپ طلباء وطالبات کو ایڈمشن آفر لیٹر حوالے کیئے جب کہ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، سنٹرل ایڈمشن کمیٹی کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد،ڈائریکٹر ایڈمشن ارشد خان اور طلباء وطالبات کے علاوہ والدین کی بڑی تعداد بھی موجو دتھی۔ یہ انٹرویوزمختلف کیٹیگریز کی 1382نشستوں پر داخلے کے سلسلے میں اس ماہ کی 12تاریخ تک جاری رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق اوپن میرٹ نشستوں پر داخلوں کے لیئے کل یکم نومبر سے شروع ہونے والے انٹرویوز 6نومبر تک جاری رہیں گے۔ سیلف فنانس کے انٹرویوز7اور8نومبر،ضم شدہ قبائلی اضلاع کے طلباء وطالبات کے انٹرویوز9اور10نومبر،خیبرپختونخوا کیپسماندہ علاقوں اورمعذور افرادکے انٹرویوز11نومبرجب کہ اقلیتوں،اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور افغان طلباء وطالبات کے انٹرویوز12نومبر کو یونیورسٹی ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوں گے۔ دریں اثناء کے ایم یو ڈائریکٹر یٹ آف ایڈ میشن کی جا نب سے جا ری کر دہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ امیدواران کو میرٹ لسٹ میں اپنی پوزیشن جاننے اور انٹرویوز کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیئے یونیورسٹی آنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ گھر بیٹھے بھی یو نیو رسٹی کی داخلہ ویب سائیٹ www.kmuadmissions.pkپر مختلف کیٹگریز کی میرٹ لسٹ اور انٹرویو شیڈول دیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ نشستوں کے مطا بق یہ داخلے صوبے کے10 میڈیکل اور 4ڈینٹل کا لجز کی مختلف کیٹیگریز کی نشستوں پر کیئے جا رہے ہیں جن میں 922 نشستیں اوپن میرٹ، 130 سیلف فنا نس،136 ضم شدہ قبا ئلی اضلاع،43 فارن سیلف فنانس،40 خیبر پختونخوا کے پسما ندہ علاقوں،6 معذور افراد، 2 اقلیتی امیدواران،3 اورسیزز پاکستانی فا ؤ نڈیشن،12 افغان شہر یو ں،34نشستیں آذاد کشمیر،4مقبوضہ جموں وکشمیر،7نشستیں گلگت بلتستان،29 بلوچستان پراجیکٹ، 6نشستیں ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام اور2نشستیں آرمی پبلک سکول پشاورکے متاثرہ طلباء کے لئے مختص ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...