منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، چر س، آئس اور اسلحہ برآمد

    منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، چر س، آئس اور اسلحہ برآمد

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزیدمتعددملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور10کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتا ر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند عبدال قیوم خان نے ملزمان عمیر ولد علی محمد اور صدیق ولد اشرف ساکنان پشتخرہ کو گرفتار کر کیان کے قبضے سے 6کلو گرام چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مصطفیٰ خان ولد حاجی رحمان سکنہ ریگی للمہ نزد توتانو سٹاپ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 3 کلو گرام چرس،ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی عمران اللہ نے منشیات فروش اشفاق خان سکنہ تنگی حال ارباب روڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1 کلو گرام سے زائد جس برآمد کر لی ہے، جبکہ ایس ایچ او حیات آباد احسان اللہ نے انڈسٹریل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں آئس فروخت کرنے والے ملزم سلمان ولد لخکر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے دو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد رائفل براکرلیاہے، تمام گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...