کامیاب آزادی مارچ پرملی مشر اسفندیار ولی خان کومبارک باد پیش کرتے ہیں الحاج ملک طارق اعوان

کامیاب آزادی مارچ پرملی مشر اسفندیار ولی خان کومبارک باد پیش کرتے ہیں ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پر امن آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پشاور تا اسلام آباد ایک کامیاب ریلی نکالی گئی جس کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے ملی مشر اسفند یار ولی خان نے کی۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں اور شرکاء نے حصہ لیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ممبر کونسل اور صدارتی امن ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان نے ملی مشر اسفند یار ولی خان و میاں افتخار حسین اور انکی کابینہ، صوبائی صدر ایمل ولی خان و جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور انکی کابینہ اور شرکاء کو ریلی کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارک باد پیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ ریلی میں شرکاء کی بہت بڑی تعداداس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں اور وہ وقت دور نہیں جب عوامی نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی سمیٹے گی اور ایک بار پھر عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...