مردان،7 مرلہ مکان کے تنازعہ پر 5 افراد کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

  مردان،7 مرلہ مکان کے تنازعہ پر 5 افراد کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

  



مردان (بیورورپورٹ)لوندخوڑ میں پولیس مقابلے کے بعد گوجر گڑھی میں 7مرلہ مکان کے تنازعے پر پانچ افراد کے قتل میں ملوث 6ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے گئے،گرفتار ملزمان میں تین سہولت کار بھی شامل ہیں ڈی پی او سجادخان نے ایس پی اپریشن مشتاق احمدخان کے ہمراہ اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ دوہفتے قبل تھانہ صدر کے علاقہ نواں کلے گوجر گڑھی میں 7مرلہ مکان کے تنازعے پرسفاک شوہر نے دیگر ملزمان ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی، تین بیٹوں اور پانچ ماہ کی پوتی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگئے تھے ڈی پی او نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں گذشتہ شب خفیہ اطلاعات پر لوند خوڑ کے علاقہ اکو ڈھیری میں ایک مکان پر چھاپہ ماراگیا جہاں مبینہ ملزمان چھپے ہوئے تھے ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان طاہر عرف خان ولد حضرت شاہ، عامر ولد عثمان شاہ اور بلال ولد واصل کوگرفتارکرلیا پولیس نے تین سہولت کار وں سیدرخان، امان اللہ اور رحیم اللہ کو بھی گرفتار کر لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایاکہ ملزمان کے قبضے سے 3عدد کلاشنکوف،2عدد پستول اور متعدد کارتوس برآمد لئے گئے ہیں ڈی پی او سجاد خان نے بتایاکہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری مردان پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی جس کے لئے پولیس نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں مقدمے میں مطلوب پانچ ملزمان میں سے تین ملزمان سمیت تین سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید دو ملزمان کی گرفتار ی کیلئے پولیس کاسرچ آپریشن جاری ہے، جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...