انجینئر نگ یونیورسٹی میں فٹبال انٹرکلب ٹورنامنٹ 2019کا آغا ز

انجینئر نگ یونیورسٹی میں فٹبال انٹرکلب ٹورنامنٹ 2019کا آغا ز

  



پشاور(سٹی رپورٹر)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں فٹسال انٹر کلب ٹورنامنٹ 2019کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی میں منقعد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے کیا ہے جو کہ چار دن جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے بارہ ٹیمیں فٹسال کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی اور انکی ٹیم کا فٹسال انٹر کلب ٹورنامنٹ 2019کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور ان پر زور دیا کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے مقبالوں کا اہتمام جاری رکھیں کیونکہ پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیل کود طلباء کی ذہنی و جسمانی نشونما کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے جوکہ کردار اور جسمانی صلاحیتوں کے غیر معمولی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی نے تقریب سے اپنے خطاب میں فٹسال ٹورنامنٹ کیلئے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کا انتخاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یو ای ٹی پشاور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 35ویں نیشنل گیمز میں بھر پور حصہ لے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...