سینئر سول جج محمد نوید اختر کے خلاف جاری انکوائری ختم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سینئر سول جج ملتان (فیملی ڈویژن) محمد نوید اختر کے خلاف جاری انکوائری ختم کر دی،اس سلسلے میں قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشتر عباس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق محمد نوید اختر کے خلاف سول جج پتوکی تعیناتی کے دوران انکوائری شروع ہوئی تھی،دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار داؤد احمد کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے،متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد اس بابت بھی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،ڈپٹی رجسٹرار داؤد احمد 31 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
انکوائری ختم