ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتیاں تاحکم ثانی روک دیں

    ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتیاں تاحکم ثانی روک ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتیاں تاحکم ثانی روک دیں، جسٹس شاہد مبین نے اس سلسلے میں علی خلیل کی درخواست پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے جواب بھی طلب کر لیاہے۔درخواست گزار کی جانب سے زوہیب عمران شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتی کے لئے اخبار میں اشتہار دیا گیااوردرخواست گزار کو کال لیٹر بھی جاری کیا گیا لیکن پنجاب اسمبلی میں سیاسی بنیادوں پر اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتیاں کی جارہی ہیں جبکہ سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کرنا غیر آئینی اقدام ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ میرٹ پر تعیناتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اورسیاسی بنیادوں پر ہونے والی تعیناتیاں کالعدم کی جائیں۔

تعیناتیاں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...