اضافی فیس وصولی کیخلاف دائردرخواست پرنجی سکولوں کے اعتراضات داخل

    اضافی فیس وصولی کیخلاف دائردرخواست پرنجی سکولوں کے اعتراضات داخل

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیس وصول کرنے کے خلاف دائردرخواست پرنجی سکولوں نے اپنے اعتراضات داخل کردیئے ہیں،جس پر عدالت نے درخواست گزار کو نجی سکولز کے اعتراضات پر جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی،درخواست میں چیف سیکرٹری،سیکرٹری سکولز،سی ای او ایجوکیشن اور ایل جی ایس سکول انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے،پرائیویٹ سکولز کی جانب سے 2017 ء سے 2018 ء تک کتنی فیس بڑھائی گئی ہیں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،جس پر عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز یا پھر والدین کو فیسوں سے متعلق اعتراض ہے تو وہ بھی تحریری طور پر عدالت کواگاہ کریں، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا 272 سکولز کے فیسوں کا اسٹرکچر طے کردیا گیا ہے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نجی سکولز اضافی فیسیں وصول کررہے ہیں،فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،اس کیس کی مزید سماعت 8نومبر کو ہوگی۔

سکول فیس

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...