حکومت نے آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،مراد سعید

  حکومت نے آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹ، ٹی ٹی، اقامہ،کمیشن اورکرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہوگئے، گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں توسمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے، ہم نے ان کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ گزشتہ روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا ہے کہ کہیں بھی راستے بلاک نہیں کیے گئے،ہمارے احتجاج میں کارکنوں پرتشدد کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن کے خاتمے کانعرہ لگایا،عمران خان نے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا۔مراد سعید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے دھاندلی کیخلاف کسی عدالت میں اپیل نہیں کی،ان کی سیاست کبھی عوامی نہیں رہی، ان لوگوں کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے۔
مراد سعید