محکمہ داخلہ کے سٹریٹیجی اینڈ اینالائسز ونگ (SAW) میں کنٹرول روم قائم

  محکمہ داخلہ کے سٹریٹیجی اینڈ اینالائسز ونگ (SAW) میں کنٹرول روم قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے محکمہ داخلہ کے سٹریٹیجی اینڈ اینالائسز ونگ (SAW) میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے جو خیبر پختونخواسے گذرنے والے جے یوآئی کے آزادی مارچ کی نگرانی کرے گا۔ مذکورہ کنٹرول روم فوری طورپر 24۔ گھنٹے کام کرے گا۔ جس میں جے یو آئی کے آزادی مارچ سے متعلق امن وامان کی صورتحال، شکایات اور دیگر منسلکہ مسائل کی ماینٹرنگ میں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ٹیلیفون نمبرز 091-9210300 اور091-9210036 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔