ساجد خان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی اجلاس

  ساجد خان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی اجلاس

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ امداد اللہ کی زیر صدارت جمعہ کی شام ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمے کے اہلکار ساجد خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے اراکین سے دلی ہمدردی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس ا موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ اجلاس میں ایوننگ شفت کے اہلکاروں اور افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...