سانحہ ٹرین، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے، شہزاد ایڈووکیٹ

سانحہ ٹرین، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے، شہزاد ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے ارگنائزر محمد شہزاد امین ایڈوکیٹ نے لیاقت پور سانحے میں درجنوں قیمتی جانوں کے نقصان کو عمران خان کی غلطی اور غلط فیصلوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جس شخص کو اپنا چپڑاسی بنانا پسند نہیں کرتا تھا اسی شخص کو وفاقی وزیر ریلوے بنا کر قیمتی جانوں کا قاتل بنا دیا حریم شاہ کو دفتر خارجہ کس نے بلایا یہ اب تک پتہ نہیں چل سکا مگر ٹرین میں آگ مسافروں کی غلطی سے لگی یہ فوراً پتا لگ گیا پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ لیاقت پور میں ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہے اور حادثے کے تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے ریلوے میں تواتر کے ساتھ حادثات کے ذمہ دار شیخ رشید کو قرار دیتے ہوئے ان کی فوری برطرفی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔