آزادی مارچ سے سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا،اقبال حسین خٹک

آزادی مارچ سے سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا،اقبال حسین خٹک

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی کے ضلعی صدروسابق ضلع ناظم اقبال حسین ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ آزادی مارچ اسلام آبادسے سلیکٹڈحکومت خاتمہ ہوگاپوری اپوزیشن حکومت کے خاتمے پرمتفق ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روز پیپلزپارٹی لکی مروت کے کارکنوں پرمشتمل قافلہ آزادی مارچ اسلام آبادکی روانگی سے قبل میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااس موقع پرپارٹی کے مقامی قائدین اورکارکن بڑی تعدادمیں موجودتھے اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے پچھلے ایک سال میں ملک کی سلامتی کوداؤپررکھ دی ہے جس سے غریب اورمتوسط متاثرہواہے اور وہ فاقہ کشی پرمجبورہے اس لئے اپوزیشن جماعتوں نے عوامی مشکلات کامدنظررکھ کر31اکتوبرکواسلام آبادمیں آزادی مارچ کااعلان کیاہے اُنہوں نے کہاکہ گذشتہ روزروزسے ملک بھرسے اپوزیشن جماعتوں کے کارکن اورعام شہری بڑی تعدادمیں شرکت کررہے ہیں جس سے ثابت ہوگیاہے کہ کراچی سے لے کرخیبرتک عوام موجودہ حکومت سے نالاہے اُنہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں حکومت کے خاتمے تک اسلام آبادمیں بیٹھیں گے ا ُنہوں نے مزیدکہاکہ آزادی مارچ اسلام آبادسے حکمران طبقہ بوکھلاہٹ کاشکارہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...