ڈاکٹر صلاح الدین اور لیکچرار محمد خالد کے مابین راضی نامہ

  ڈاکٹر صلاح الدین اور لیکچرار محمد خالد کے مابین راضی نامہ

  



ّّڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان نیوز) نواب اللہ نواز خان چیئر اور گری ویئنس کمیٹی کے چیئرمین جسٹس(ر) داؤد خان ڈیرہ اسماعیل خان: تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے سٹی کوآرڈینیٹرگومل یونیورسٹی (سٹی کیمپس) پروفیسر ڈاکٹرحافظ صلاح الدین کے ڈرائیور محمد آمین کی وجہ سے ڈاکٹر صلاح الدین اور گومل کالج آف ویٹرنری سائنسز کے لیکچرار محمد خالد کے درمیان پارکنگ تنازعہ کی وجہ سے چپقلش کا باعث بنی جسکو آج نواب اللہ نوازخان چیئر اور گری ویئنس کمیٹی کے چیئرمین جسٹس(ر) داؤد خان نے باہمی رضامندی کے بعد دونوں فریقین کو گلے ملا دیا اور یونیورسٹی کی جانب سے ڈرائیور کو آفس آرڈر نمبر 71-6163/ جی یو/اسٹیبلشمنٹ مورخہ 30/10/19 کے تحت معطل کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر محمد شکیب،ڈائریکٹر آئی۔ای۔آر، لیاقت حسین،پرنسپل لا ء کالج ڈاکٹر عائشہ رسول،چیرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ محمد عارف بلوچ،اسسٹنٹ پروفیسر آئی ای آر اللہ نور،چیرمین کلینیکل سائنسز ڈاکٹر کمال شاہ،چیئر مین بیسک ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر محمد شعیب،ڈائریکٹر مائیکرو بیالوجی،ڈاکٹر علی زمان، اسسٹنٹ پروفیسر لاء کالج نعمان گل بھی موقع پر موجود تھے۔گومل یونیورسٹی (سٹی کیمپس)کے تمام پروفیسرز کی جانب سے اس فیصلے کو کافی پزیرائی مل رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...