پیٹ کی کیڑے ماردوائیوں سے متاثرہ بچے صحت یاب ہیں

پیٹ کی کیڑے ماردوائیوں سے متاثرہ بچے صحت یاب ہیں

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے سکولوں میں پیٹ کے کیڑے ماردوائیوں کے استعمال سے متاثرہ بچے صحتیاب ہیں، کوئی بڑا بنیادی مسئلہ پیش نہیں آیا، وقتی ری ایکشن کے شکار بچے جلد ٹھیک ہوکر ہسپتال سے فارغ کردئے گئے تھے۔ والدین کوئی فکر نہ کریں یہ گولیاں شانگلہ جیسے بالائی علاقوں میں بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔چند بچوں کی شوگر لو ہونے اور خالی معدہ کھانے سے وقتی طور پر ری ایکشن ہوا لیکن جلد ہی طلبہ ٹھیک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی جمعرات کے روز پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کا عالمی دن منانے کے موقع پر مختلف سکولوں میں بچوں کو گولیاں دی گئی جس کے نتیجے میں چند بچوں کو بدقسمتی سے ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑا اور ان کو الٹیاں اور سرچکرانے کا مسئلہ پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 38طلبہ ہسپتال داخل ہوئے اور ایمرجنسی بنیادوں پر ان کو علاج فراہم کیا گیا تاہم ایمبولنس کی سائرن نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کیا تھا لیکن ڈاکٹر منصور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی پریشانی کا صورتحال نہیں ہے جلد ٹھیک ہوجائیں گے، والدین کی سوشل میڈیا پر الپوری ہسپتال میں ہجوم کی تصاویر دیکھنے کے بعد بعض سکولوں میں اساتذہ کے ساتھ گالی گلوچ اور ہاتھا پائی ہوئی تاہم بعد میں میڈیا پر مسلسل مثبت خبریں چلنے اور انتظامیہ کی فوری اقدامات سے صورتحال پر قابو پالیا گیا اور جمعہ کے روز سکولوں میں معمول کے مطابق حاضری رہی اور تمام بچے ٹھیک تھے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...