پشاور،پولیس کی کارروائی،قمار بازی میں مصروف 5 ملزمان گرفتار

پشاور،پولیس کی کارروائی،قمار بازی میں مصروف 5 ملزمان گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی آفریدی آباد اخون آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قمار بازی میں مصروف 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، قمار باز آفریدی آباد میں واقع ایک بیٹھک میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دھر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس پی سٹی عتیق شاہ کو عوامی شکایت موصول ہوئی تھی کہ خالد ٹاؤن میں واقع مکان میں چند افراد قمار بازی میں مصرو ف ہیں جس پر ایس ایچ اوتھانہ آغا میر جانی شاہ کیڈٹ صادق شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف پانچ قماربازوں حسین نواز، زیارت گل، وحید اللہ، احسان اور عبدالصمدکو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگے ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...