چیئرمین ڈیڈ ک سے مختلف تحصیلوں سے آئے لوگوں کی ملاقات

    چیئرمین ڈیڈ ک سے مختلف تحصیلوں سے آئے لوگوں کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ضلع سوات کے مختلف تحصیلوں سے آئے ہوئے لوگوں نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور اُن کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے فضل حکیم خان نے کہا کہ عوامی خدمت کے سوا ہماراکوئی اور ایجنڈا نہیں ہے عوام ہی ہماری طاقت ہے اور مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر سیکٹر پر خرچ کیاجارہا ہے اور عوام کا ہر جائز مسئلہ میرٹ اور انصاف سے حل کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے اب عوام کی ترقی اور خوشحالی کا دور ہے اورسوات تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے سوات میں پاکستان تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے تنقید کی پروا ہ نہیں عوام کی فلاح وبہبود کے ترقی کا سفر جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں چاہے اپوزیشن کچھ بھی کرلیں حکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے یاد رکھے اپوزیشن کو ناکامی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گاپاکستان کے عوام موجودہ حکومت سے مکمل خوش ہیں۔