رستم،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن،2 ملزمان گرفتار
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، قتل، اقدا م قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب دو ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل سرکل شکیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رستم عبدالحکیم خان نے دیگر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں رستم پولیس کو مطلوب ملزمان شاد علی ولد احمد علی اور عمر خان ولد شاد علی ساکنان گڑیالہ رستم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیئے۔