شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش شروع

  شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی،وادی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا جبکہ لوگوں نے گرم مشروبات کا استعمال شروع کردیا اور کمبل، سویٹر اوڑھ لئے۔ بارشوں کے بعد سوختہ لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، سرد علاقوں میں رہائش پذیر مکینوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے اس نئے سلسلے کو ہفتہ کی شام تک جاری رہنے کی پیشگوئی ظاہر کردی ہے۔۔