نارووال میں ڈاکو راج،شہری لاکھوں روپے سے محروم

  نارووال میں ڈاکو راج،شہری لاکھوں روپے سے محروم

  



نارووال(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر نارووال کے علاقہ کندھالہ میں ڈاکو ؤں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق کندھالہ میں مقامی زمیندار محمد اکرم کاہلوں کے گھر میں چھ ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر 8لاکھ روپے نقدی،15تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے،اہل خانہ کے کہناہے ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پرپہلے سب کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نقدی اور زیورات لوٹ لئے اور بعد میں اہل خانہ کو کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے،متاثرہ خاندان نے ڈسڑ کٹ پولیس آفیسر نارووال ذوالفقار احمد سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیاجائے اور ان کا مال مسروقہ واپس دلایاجائے۔

ڈاکے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...