ڈیرہ،انڈس کالونی کے قریب چنگ چی کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق

  ڈیرہ،انڈس کالونی کے قریب چنگ چی کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیال روڈ پر انڈس کالونی کے قریب تیز رفتار چنگ چی کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق جبکہ چنگ چی ڈرائیور زخمی ہوگیا، کینٹ پولیس نے متوفی کے بیٹے کی رپورٹ پر زخمی چنگ چی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں رات 8بجے نواز خان کنڈی سکنہ اما خیل ٹانک ڈیال روڈ پر انڈس کالونی کے قریب سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار چنگ چی رکشہ نے اس کو ٹکر ماردی جس سے سائیکل سوار نواز خان کنڈی جاں بحق ہوگیا جبکہ چنگ چی رکشہ الٹنے سے رکشہ ڈرائیور زین اللہ وزیر ولد نور خان سکنہ انڈس کالونی ڈیال روڈ خود بھی زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمی رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کینٹ پولیس نے متوفی کے بیٹے ہدایت اللہ کنڈی کی رپورٹ پر زخمی چنگ چی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...