آل خیبر پختونخوا پیرنٹس نے ایم ڈی کو مسائل سے آگاہ کیا

  آل خیبر پختونخوا پیرنٹس نے ایم ڈی کو مسائل سے آگاہ کیا

  



پشاور(سٹی رپورٹر)آل خیبرپختونخوا پیرنٹس ایسوسی ایشن نے ایک مرتبہ پھر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی کو اپنے مسائل ومشکلات سے آگاہ کردیا ایم ڈی پی ایس آر اے نے پیرنٹس ایسوسی ایشن کی سفارشات اورتجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے اس حوالے سے ایم ڈی سے سفارش کی گئی کہ وہ پیرنٹس کے جائزہ مطالبات سے متعلق نوٹی فیکیشن فوری طورپر جاری کردیں اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن کوارڈی نیشن کمیٹی عالمزیب خان کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی تاشفین حیدر کیساتھ ایک ملاقات کی جس میں سید بلال جان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر سرفراز، انجینئر عالمزیب،نازش مظفر ایڈووکیٹ شامل تھے ملاقات میں پیرنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیاگیا ایسوسی ایشن کی جانب سے فیسوں سمیت دوسرے اہم امورسے متعلق ایم ڈی پی ایس آر اے کو آگاہ کیاگیا جس پر ایم ڈی پی ایس آرتاشفین حیدر نے پرائیویٹ سکولوں سے متعلق پیرنٹس ایسوسی ایشن کی تجاویز اورسفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ مذکورہ تجاویز پر عملدرآمد یقین بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے جس پر پیرنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ایم ڈی کو جائز مطالبات کے حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کرنے کامطالبہ کردیا اور دھمکی دی کہ اگر ہمارے جائزہ مطالبات حل نہیں ہوئے تو ایسوسی ایشن احتجاجاَ سڑکوں پر نکل آئے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...